کوئٹہ میں آل پاکستان کک باکسنگ چمپیئن شپ 2023 کا آغاز ہوگیا.

 

 

ایونٹ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑی بھی شریک کرنے جارہے ہیں ۔

سپورٹس ایکٹیوسٹ عنایت خان اچکزئی

 

کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں جاری چھٹی آل پاکستان کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں بلوچستان اور ملک بھر سے آئے 200سے زاہد کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں ، پہلے روز 30 سے زائد حریفوں نے ایک دوسرے پر تابر توڑ حملے کیے ، ایونٹ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اپنے حریف کھلاڑیوں پر لاتوں ، گھونسوں اور مکوں کی برسات کرتے ہوئے پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں۔ قومی چمپیئن شپ میں بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑی بھی شرکت کررہی ہیں ۔

 

ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف لانگو اور منصور درانی چیرمین بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قومی کک باکسنگ چمپیئن شپ کا انعقاد یہاں کے نوجوانوں کے لیے ایک اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ چمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کھیل بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ اور ترقی کے لیے بھی کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بلوچستان میں دوسرے کھیلوں کے بڑے ایونٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

 

 

 

error: Content is protected !!