وقار یونس کی سرفراز احمد کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد دی ہے۔وقاریونس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز کے نام اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے لیے سرفراز کا کپتان نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بننا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میری نیک خواہشات سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، ٹرافی گھر لانے کے لیے سرفراز احمد میں صلاحیتیں ہیں۔

تعارف: newseditor