تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور فوکس صرف اور صرف کھیل پر ہو گا،منیجر منصور رانا


‏کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا، اب تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور فوکس صرف اور صرف کھیل پر ہو گا۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں مینجڈ آئسولیشن ختم ہو گئی ہے اور اسکواڈ کل کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا جہاں اسکواڈ کے اراکین ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔‏ پاکستانی اسکواڈ نے چودہ روزہ مینجڈ آئسولیشن کرائسٹ چرچ میں مکمل کی، اس دوران اسکواڈ کو متعدد بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔اب ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ مینجڈ آئسولیشن میں گزرا یہ وقت مشکل ضرور تھا لیکن اب یہ وقت گزر گیا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے اب ان کا سارا فوکس کھیل پر ہو گا، وہ کھیل پر فوکس کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔منصور رانا نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے لڑکوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لیے مختلف سیشنز کا اہتمام بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ہم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کو ضرور مس کیا اور اب اس کا موقع کوئنز ٹاؤن میں ملے گا جہاں ہم کل پہنچیں گے، ہم اس وقت سب کچھ بھلا کر مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور مستقبل کی ہی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ٹیم مینیجر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مختصر وقت میں بھرپور ٹریننگ سیشنز سے مستفید ہوں گے۔

error: Content is protected !!