مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال سپینش لیگ میں لیونل میسی نے اپنی کمال کلاس کی دھاک بٹھا دی۔ سویا کے خلاف تین گول کر کے کیریئر میں ہیٹ ٹرکس کی ففٹی مکمل کر لی۔ بارسلونا کی چار دو سے جیت، ٹاپ پوزیشن مستحکم ہو گئی۔سپینش لیگ لالیگا میں بارسلونا کا سویا سے مقابلہ ہوا۔ نیوس نے 22 ویں منٹ گول سے سویا کو برتری اور مدمقابل تگڑی ٹیم بارسلونا کو حرکت دلائی جس کے بعد میچ میں پھر خوب سنسنی آ گئی۔ورلڈ کلاس لیونل میسی نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے چھبیس، سڑسٹھ اور پھر پچاسویں منٹ گول کر ناصرف تجربہ کاری کی دھاک بٹھا دی بلکہ کیریئر میں ہیٹ ٹرکس کی ففٹی مکمل کر لی۔بارسلونا کی حریف ٹیم کے خلاف چار دو سے جیت نے اسے ٹاپ پوزیشن دس پوائنٹس کے فرق کے ساتھ مضبوط کر دیا ہے۔ حریف سویا کو تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

error: Content is protected !!