دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔ گرانٹ بریڈبرن

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان پہنچنے پر بڑا اچھا استقبال کیا گیا۔

 

گرانٹ بریڈبرن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار 1990 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین سال تک کوچنگ کی، تجربہ بڑا شاندار رہا، دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔

error: Content is protected !!