زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ میں الحدید جیم خانہ اور لانڈھی جیم خانہ فتحیاب

کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زون V ’بی‘ ڈویثرن لیگ میںمزید 2میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ الحدید جیم خانہ نے کریم میموریل کو 89رنز اور لانڈھی جیم خانہ نے بلیو فاکس کو 10وکٹوں سے شکست دے کر آسان کامیابیاں اپنے نام کیں۔الحدید جیم خانہ کیلئے عمران حیدر نے سنچری جبکہ رضی اﷲ اور اشفاق عالم نے نصف سنچریاںاسکور کرنے میںکامیاب رہے۔ محمد عمران نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔کریم میموریل کے شاہد علی اور محمد نعمان کی نصف سنچریاںان کی ٹیم کے کا م نہ آسکیں۔لاندھی جیم خانہ کے شان رضا اور عمر اسمٰعیل نے پہلی وکٹ پر 150رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو یکطرفہ کامیابی دلائی۔شاہ رضا نے 94رنز اسکور کئے ۔اسٹیل ٹاؤن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں الحدید جیم خانہ نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40اوورز میں 3وکٹوں پر 302رنز جوڑے۔ عمران حیدر نے 118رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رضی اﷲ نے 57، اشفاق عالم نے 54اور یونس خان نے 47رنز ناقابل شکست اسکور کرکے اپنی ٹیم کے اسکور مستحکم بنایا۔ محمد عمران کو 54رنز کے عوض 2وکٹ ملے۔کریم میموریل کی جوابی اننگز 38.2اوورز میں داغ مفارقت دے گئی جب پوری ٹیم 145رنز پر پویلین میں افسردہ بیٹھی نظر آئی۔ شاہد علی اور محمد نعمان نے 115رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور عمران خان نے 26رنز بنائے ۔بعدازاں دیگر کوئی بھی کھلاڑی محمد عفان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ کے سامنے نہ ٹہر سکا ۔انہوںنے 25رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔عامر خان اور یونس خان کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔ سیف اﷲ مگسی اور یاسر خان نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔لانڈھی جیم خانہ کے سرسبز میدان پر بلیو فاکس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 31.3اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ شاہد خان 30رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں اسکورر رہے۔ حمزہ امجد نے 17،محمد آصف نے 14جبکہ محمد یونس اور محمد اویس نے 13,13رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ زہیب مسعود،محمد بصالت اور ارشد خان نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ لاندھی جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے باآسانی 16.2اوورز میں یقینی بنالیا ۔شاہ رضا نے 52گیندوں پر 94رنز اور عمر اسمٰعیل نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوںکھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 150رنز کی شاندار رفاقت قائم ہوئی۔ ایمپائرز ذیشان رضا اور اویس اقبال تھے۔

error: Content is protected !!