ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اب ان کا خواب ہے، برکت اللہ

خیبرپختونخوا پولیس کے ٹینس سٹار برکت اللہ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کئی انفرادی اور ڈبلز میں کئی نیشنل ٹائٹل اپنے نام کئے کم عرصے میں خود کو منوانے والے نوان کلے کی برکت اللہ نے ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کو اپنی زندگی کامیشن بنالیاہے۔ پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے پی پولیس کے نمبرٹو ٹینس سٹار برکت اللہ نے بتایا وہ گذشتہ دس سالوں سے سنگل و ڈبل مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی ایک مقابلے جیت چکے ہیں جن میں شہریار ملک کپ۔کلثوم سیف اللہ کپ۔اور ایچ ٹی آر کپ شامل۔ہیں جبکہ فیڈر کپ اور بے نظیربھٹو کپ سرینہ اوپن کپ کے فائنل میں رنزاپ رہے تھے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ٹینس ایک مشکل اور مہنگاترین کھیل ہے تاہم پشاور میں ایسوسی ایشن اور ہماری ٹینس فیڈرشن کھلاڑیوں کوبھرپور انداز سے سپورٹ کرتی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اب ان کا خواب ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں ڈبل مقابلوں میں ان کے پارٹنر شعیب خان ہیں وہ بھی بڑا باصلاحیت و محنتی کھلاڑی ہیں۔

error: Content is protected !!