جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 3مارچ کو کھیلا جائیگا

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 10 مارچ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 13 مارچ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تعارف: newseditor