کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آخری ایک میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔قومی ٹیم کے سولہ رکنی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔