پاکستان بیس بال لیگ 6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی.

 

پاکستان بیس بال لیگ 6 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی،

 

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پی بی ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں مردوں کی 2 اور خواتین کی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کے مابین 3، 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹیموں اور کپتانوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے فنانس سیکرٹری و ڈائریکٹر ٹورنامنٹ طاہر محمود نے بتایا کہ پی بی ایل مینز کے مقابلے کوئٹہ کنگز اور پشاور ایگلز کے درمیان ہونگے، کوئٹہ کنگز کی قیادت عنایت نیازی جبکہ پشاور ایگلز کی قیادت فضل خان کریں گے۔ پی بی ایل ویمن کا مقابلہ اسلام آباد سٹارز اور لاہور رائلز کے درمیان ہوگا،

اسلام آباد سٹارز کی کپتان شازیہ جاوید جبکہ لاہور رائلز کی قائد سدرہ ڈوگر ہونگی۔ یہ پاکستان بیس بال لیگ کا لانچنگ ایڈیشن ہوگا جس میں پاکستان کے تمام نیشنل و انٹرنیشنل (مرد و خواتین) سٹار بیس بال پلیئرز جلوہ گر ہونگے۔

پی بی ایف کے صدر سید فخر علی شاہ کی منظوری سے لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے آئندہ ایڈیشن میں غیرملکی سٹار بیس بالرز بھی حصہ لیں گے۔ پی بی ایل کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ بھرپور تعاون کر رہا ہے

جس کیلئے ہم ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو کے شکرگزار ہیں۔ لیگ میں شامل مرد و خواتین کے ٹریننگ کیمپس پہلے ہی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں۔ٹیموں کے حتمی سکواڈز کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پی بی ایل سٹار پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے امریکہ سمیت دیگر غیرملکی لیگز میں جانے کیلئے باب اور ملک میں اس کھیل کے فروغ کا ایم ذریعہ ثابت ہوگی۔

 

 

error: Content is protected !!