ڈیرن سیمی انڈین پریمیئر لیگ کیوں نہیں کھیلتے،وجہ بتا دی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ 4 میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سب کے دل جیت لیے۔ ڈیرن سیمی نے اپنے حالیہ بیان میں آئی اپی ایل نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ میں ایک پروفیشنل کرکٹر ہوں اور پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں لیکن پچھلے 2 سال سے آئی پی ایل نہیں کھیل رہا، مجھے پاکستان میں ہی کھیلنا پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچ محمد اکرم کے مطابق ہم جیت کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتے۔ اس ٹورنامنٹ میں مختلف پلیئرز ہماری ٹیم سے مین آف دی میچ حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل فور کے فائنل میں جوئٹہ گلیڈئیٹرز کی جیت کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اس جیت کے حق دار تھے، سرفراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز نے اچھی کپتانی کی۔پاکستان میں اپنے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ گذشتہ تین چار سال سے پاکستان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پاکستان کے شاندار ہجوم کے سامنے 8 میچ کھیلے، میں چاہتا ہوں مستقبل میں دیگر ٹیمیں یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وہاب ریاض اور حسن علی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراونڈ مینز کو داد دیتا ہوں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے بہترین پچیں تیار کیں۔واضح رہے کہ غیر ملکی کرکٹر ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے دلوں میں بھی خاص مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری دی۔اوربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔انہوں نے مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے قائد اعظم کے میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر سکیورٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ بھی تصاویر بھی بنوائیں۔

تعارف: newseditor