پہلا ون ڈے،حارث کی سنچری رائیگاں،آسڑیلیا فاتح

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے— فوٹو: پی سی بی

میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں اور ٹیم میں امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ محمد عباس اور شان مسعود ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔

محمد عباس اور شان مسعود ون ڈے ڈیبیو کیا— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!