وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،سوات میں خواتین والی بال ٹرائلز کا انعقاد

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت خواتین والی بال ٹرائلزکبل گراؤنڈ سوات میں شروع ہوگئے جس میں کثیر تعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی،اس موقع پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی پرنسپل میڈم سلیمہ مہمان خصوصی تھی ان کے ہمرا ہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل سلیکٹر عبدالرحیم ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی خالد جلال شاہ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکٹر ہدایت اللہ خان، خواتین سلیکٹر نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

 

 

 

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت خواتین والی بال ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ سوات ریجن میں ٹرائلز شروع ہوگئے جس میں 60 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز پاکستان کی نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ کے نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں گیارہ کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیاجائے گا۔

 

 

جس میں کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی مزید ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام وزیراعظم کے پروگرام کی سربراہ شیزا فاطمہ‘ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد‘ عارف روان‘ڈی جی ایچ ای سی جاوید علی میمن کی کوششوں کی وجہ سے جاری ہے۔شیڈو ل کے مطابق ہزارہ میں خواتین ٹرائلزپانچ اور چھ مارچ کو کمیٹی گراؤنڈ ہری پور میں منعقد ہونگے۔

error: Content is protected !!