آل پاکستان فٹبال‘ حیدری ا بلوچ اور تاج مسلم کے مابین فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عثمان آباد یونین اور کراچی سٹی ایف سی کے زیر اہتمام آل پاکستان مشتاق راجپوت و ریاض تنولی میموریل فٹبال ٹورنانٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ ساؤتھ چمپئن حیدر بلوچ اور تاج مسلم لیاری کے مابین 24مارچ (اتوار) کو عثمان آباد فٹبال اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر مہمان خصوصی ہونگے جو فائنل کے اختتام پر ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں، کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور معزز مہمانوںمیں سوونیئرتقسیم کریں گے۔ ناصرکریم بلوچ، رکن مجلس عاملہ، پاکستان فٹبال فیڈریشن صدر تقریب کی نشست سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ 200سے زائد ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں حیدری بلوچ نے ینگ اتحاد بلدیہ اور تاج مسلم نے کراچی سٹی ایف سی کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!