زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ کراچی بادشاہ اور تنولی ٹائیگر کی آسان کامیابی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ کراچی بادشاہ نے صابر الیون کو 9وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔ محمد بلال اور محمد نعمان نے دوسری وکٹ پر 124رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ عمیر شاہ نے 4کھلاڑیوںکو نشانہ بنا کر حریف ٹیم کی اننگز کو 129رنز پر محدود کردیا۔ تنولی ٹائیگر کو سن رائز سی سی پر باآسانی 148رنز سے غلبہ حاصل ہوا۔ محمد آصف کے 80رنز اور فرحان کی 5وکٹوں نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔حسن کی ففٹی بے اثر ثابت ہوئی۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر صابر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129رنز پر پویلین کی راہ لی۔ محمد طیب 32، محمد نظام 29، محمد ذیشان 24اور محمد ابرار نے 22رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلی۔ عمیر شاہ نے 10رنز پر 4کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ محمد عدنان اور محمد آصف نے 2-2کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ کراچی بادشاہ کی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو ایک وکٹ پر حاصل کرلیا گیا جب 135رنز بنالئے گئے۔ محمد بلال نے 64اور محمد نعمان نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 124رنز جمع کئے۔ محمد وسیم کو کراچی بادشاہ کی واحد وکٹ 33رنز کے عوض حاصل ہوئی۔ ایمپائرز اویس اقبال اور اکبر شاہ تھے۔دوسرے میچ میں تنولی ٹائیگر نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 38اوورز میں پوری ٹیم نے 270رنز کا مجموعہ اپنے نام کیا۔محمد آصف نے 80رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔شعیب خان نے 34، محمد عامر نے 30اور زہیب حسن نے 26رنز بنائے۔ فیض اور محمد عادل کے ہاتھ 2-2وکٹ لگے۔ سن رائز کی جوابی اننگز 19اوورز میں 122رنز پر تمام ہوگئی۔ حسن 57رنز کے ساتھ بھرپورمزاحمت کرتے نظر آئے۔ محمد عادل نے 38رنز اسکور کئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر 84رنز کا اضافہ کیا۔ اعجاز احمد نے 13رنز بنائے۔ فرحان نے 7رنز دے کر 5حریف کھلاڑیو کو پویلین واپسی پر مجبور کیا۔محمد آصف نے 12رنز اور نسیم خان نے 29رنز کے عوض 2-2مہرے کھسکائے۔ایمپائرز اکبر خان اور سیف اﷲمگسی تھے۔

error: Content is protected !!