پی ایس ایل فائیو،اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،ملتان سلطانز 9وکٹوں سے کامیاب

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے 22 ویں میچ میں نے ملتان سلطانز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رونکی ،کولن منرو اور شاداب خان نے بالترتیب 18،25 اور 14 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کاآغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ملتان کی پہلی اور واحد وکٹ چھٹے اوور میں 68 رنز پر گری جب ذیشان اشرف 16 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر جیمس ونس نے اپنی دھواں دھار اننگز کا سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے 24 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 7 ویں اوور میں ہی فتح دلوادی۔جیمس ونس کی اننگز میں 1 چھکا اور 11 شاندار چوکے بھی شامل تھے۔

سلطانز کے معین علی نے 5 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے بھی اپنی مختصر اننگز میں 3 چوکوں کو سہارا لیا۔

error: Content is protected !!