دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی فاسٹ بولرز پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے۔فاسٹ بولر گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے،پیسر کو انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں آرام کی غرض سے آسٹریلیا واپس بلا لیا گیا ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلے ہی چار صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔