پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ( کل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے چار میچز میں پاکستانی ٹیم کو شکست دی ۔

error: Content is protected !!