کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے نتائج سامنے آگئے۔برائٹ جیمخانہ نے قریشی ڈولفن کو 53رنز سے ٹھکانے لگایا۔ حیدر بنگش اور افضل قریشی کی عمدہ بیٹنگ ‘ دانش معین اور شعیب ابراہیم کی 2,2کارگر وکٹیں۔ڈی ایس اے کو ظہیر ربانی کیخلاف 4وکٹو ں سے کامیابی ملی۔ شیراز اقبال کے 80اور سجاد مشتاق کے 53رنز کا فتح میں کلیدی کردار۔ کے پی آئی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میںبرائٹ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 155رنز سمیٹے۔ حیدر بنگش نے 33رنز میں 6چوکے اور ایک چھکالگایا۔ افضل قریشی کے22رنز میں ایک چوکا ، دانش معین نے 20رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا اور سہیل فضل نے 2چھکے لگائے۔ جنید شاہ، محمد حسین اور شبیر احمدنے 2,2کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔جوابی اننگز میں قریشی ڈولفن 19ویں اوورز میں 122رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ شاکر احمد کے 29رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ضیاء شاہ نے 4چوکے لگا کر 21اورعلی حسنین نے 18رنز اسکور کئے۔شعیب ابراہیم نے 8اور دانش معین نے 12رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔شعیب خان اور محمد زکی ایمپائرز جبکہ سید تیمور عالم آفیشل اسکورر تھے۔دوسرے میچ میں ظہیر ربانی سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا او رمقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 173رنز بنائے۔ زین اﷲ 35رنز میں 4چوکے اور 2چھکے رسید کئے۔ ہاشم خاننے 6چوکوں کی مددسے 28رنز اسکور کئے۔ فیصل عباس نے 27رنز میں 2چوکے اورایک چھکا،علیم خان نے 25رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ عمران علی نے 25رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ڈی ایس اے سی سی نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں 6وکٹوں پر174رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ شیراز اقبال نے 11چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 80رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ سجاد مشتاق کے 53رنز 7چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھے۔ زین اﷲ نے 35رنز پر 2مہرے کھسکائے۔ ۔ ایمپائرز محمد اسلم اور سہیل احمد جبکہ خیام مصطفی آفیشل اسکورر تھے۔