کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ جہان آباد سی سی نے باب وولمر سی سی کو 2وکٹوںسے شکست دی جبکہ نیوگلستان سی سی نے ماڈرن سی سی کیخلاف 24رنز سے کامیابی سمیٹی۔ ضیاء علی نے 97رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر جہان آباد کو سرخرو کردیا۔ نیوگلستان سی سی کے ثاقب صداق کے 41رنز بھی کارامد رہے۔ کے جی اے گراؤنڈ پر باب وولمر سی سی ن ے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوںپر 177رنز جوڑے۔ سعد بیگ نے 47رنز کی عمدہ اننگز ک ھیلی۔ ضیاء عباس نے 24،فیض اویس نے 22اور رفان انصاری نے 19رنز اسکور کئے۔ ضیاء علی نے 24رنز پر 2کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں جہانآباد سی سی نے مطلوبہ ہدف کو 20ویںاوورز میں 8وکٹوںپر 178رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ ضیاء علی نے 97رنز کی اننگز کھیل کر فتح کو اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔ بہاء الدین نے 12اورمانی شاہ نے 11رنز اسکورکئے۔ سمیع اﷲ نے 22رنزپر 3کھلاڑیوںکو چلتا کیا جبکہ ضیاء عباس نے 2مہرے کھسکائے۔آرایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر نیوگلستانسی سی نے مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں پر 156رنز اسکور کئے۔ ثاقب صادق نے 41،ارحام یونس نے 37ار مزمل احمد نے 11رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ مقبول نیازی نے 32رنز پر 3جبکہ محمد فرحت نے 19رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ماڈرن سی سی کی جوابی اننگز مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 132رنز تک محدود رہی۔ سمیع نیازی نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میںبھی 51رنز 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اسکور کئے۔ آصف نیاز نے 35رنز میں 4چوکے لگائے۔ وقاص احمد اور ارحام یونس نے 2-2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔