شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلئیرز کو نامزد کردیا۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔اسکے علاوہ انگلینڈ کے جوزبٹلراورعادل رشید کا نام بھی پلیئرآف دی منتھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے تھے۔

error: Content is protected !!