خیبر پختونخوا میں کبڈی کے مقابلوں سے کھیل کو فروغ ملا، سید عاقل شاہ


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)سید عاقل شاہ پشاورخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ نے کہاہے کہ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن صوبے میں کبڈی کے فروع اورنئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے بہترین کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ پشاور،بنوں,ہزارہ،صوابی،چارسدہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سالہاسال کبڈی کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں

جسکے باعث اس کھیل کو فروغ ملاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہری پور کے علاقہ پھنیاں میں کبڈی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا آور خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری بھی موجودتھے۔

سید عاقل شاہ نے کہاکہ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری اور انکے ساتھی جس قدر کام کررہے ہیں انشاللہ اسکے بہترین نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ اور فٹبال کے بعد کبڈی دوسرا کھیل ہے جو صوبے کے مختلف علاقوں میں کافی مقبول ہے۔اس کاایک واضح مثال بنوں،صوابی اور ہری پور سمیت صوبے بھر کے دیکھ علاقوں میں منعقدہ مقابلوں میں ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود رہتے ہیں۔

error: Content is protected !!