سندھ نے مردوں اور خواتین بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلئے

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) سندھ نے مردوں اور خواتین بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلئے، خواتین کے ایونٹ میں گلگت بلتستان نے دوسری اور اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کے ایونٹ میں بلوچستان نے دوسری اور گلگت بلتستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اسلام آباد چوتھے نمبر رہا۔ اس موقع پرپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر ) ظفر اقبال اعوان نے صدر مدثر آرائیں کے ہمراہ ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے

گذشتہ روز سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں سندھ نے بلوچستان کو 12-9 گول سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں گلگت بلتستان نے اسلام آباد کو 13-5 گول سے ہرادیا، خواتین کے فائنل میچ میں سندھ نے گلگت بلتستان کو 12-4 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor