انگلش بیٹرز کی جانب سے پاور پلے کا استعمال ٹرننگ پوائنٹ تھا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے متعلق بابر نے کہا کہ اندازہ یہی تھا کہ اچھا سکور بنایا ہے، دس سے پندرہ رنز مزید بن سکتے تھے،میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس کو کریڈٹ دینا چاہیے، دونوں نے آغاز اچھا فراہم کیا جس سے مومنٹم ان کی طرف چلا گیا۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، یہاں اوس پڑتی ہے، گیند تھوڑا گیلا رہتا ہے جس کے باعث فاسٹ بولرز اور سپنرز کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

 

سیکنڈ ٹائم جب بیٹنگ کر رہے ہوں تو اوس کی وجہ سے آپ کو شاٹس کے لیے بال اچھا آتا ہے۔کپتان نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہیں گی اور آپ نے ان کا سامنا کرنا ہے، ہم اس سے قبل اچھے انداز میں میچز جیتے ہیں ہمیں اپنی ٹیم کو اعتماد دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کامیابیوں سے جو اعتماد ملا ہے اس میں فرق نہیں آنا چاہیے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر بات کریں گے تاکہ وہ اگلے میچ میں نہ ہوں۔ ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ ایسی صورتحال میں کیا مختلف کریں جو میچ ہمارے ہاتھ میں آئے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ بولنگ میں آپ جتنے رنز روکیں گے اور ڈاٹ بالز کرائیں گے اتنا آپ کے لیے اچھا رہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چھٹے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔پاک انگلینڈ سیریز کا ساتواں اور آخری آج میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!