کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح ،کے سی سی اے زونV کے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ بلال فرینڈز نے عبداﷲ کی سنچری کی بدولت پاک اسٹوڈنٹ کیخلاف 8وکٹوںکی یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ وطن دوست نے نصف سنچری بنائی ۔ زمان خان کی نصف سنچری کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ لانڈھی جیم خانہ کولٹس کو کورنگی فرینڈز پر 4وکٹوں سے غلبہ حاصل ہوا۔ شاہ رضا کی نصف سنچری کارامد جبکہ زمان خان کی لاحاصل رہی۔بابر مارکیٹ گراؤنڈ لانڈھی پر پاک اسٹوڈنٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33اوورز میں تمام وکٹوں پر 169رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ زمان خان60رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ دانیال زین نے 36اورمحمد فرحان نے 25رنز اسکورکئے۔ بلال جاوید اور عباد الرحمن نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ بلال فرینڈز نے باآسانی 2وکٹوںپر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 170رنز 27اوورز میں حاصل کرلئے گئے۔ عبداﷲ نے101رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور وطن دوست کے 56رنز نے اپنی ٹیم کی فتح کو مزید آسان کردیا۔ زمان خاننے 17رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔ عثمانیہ گراؤنڈ پر کورنگی فرینڈز نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 30اوورز میں 7وکٹوں پر 226رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ سجاول خان نے 77، افتخار نے 39اور اسد شاہ نے 36رنز اسکورکئے۔ شاکر، رحیم خانن اور ذیشان قاسم نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ لانڈھی جیم خانہ کولٹسنے25ویں اوورز میں فتح کو یقینی بنالیا جب 6وکٹوں پر 227رنز حاصل کئے گئے۔ شاہ رضا نے 51، سفیر علی نے 46اور زیشان قاسم نے 30رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ احتشام نے 30رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔