لیونل میسی نے بھی 800 گول مکمل کرلئے

ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے مایہ ناز سٹرائیکر لیونل میسی نے اپنے انٹرنیشنل فٹبال کیریئر کے 800 گول مکمل کرلئے، انہوں نے یہ کارنامہ پاناما کیخلاف میچ میں سرانجام دیا، اس میچ میں ارجنٹائن نے پاناما کو دو صفر سے شکست دی، عالمی کپ میں فتح کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا، 35 سالہ لیونل میسی ، رونالڈو کے 800 گول سکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں

 

 

میسی کے ان 800 گولوں میں بارسلونا کی جانب سے سترہ سیزنز میں 672 گول، 29 گول پی ایس جی، ان آٹھ سو گولوں میں 99 گول انٹرنیشنل بھی شامل ہیں، ان 99 گولوں میں سے دو گول میسی نے دوحہ ورلڈ کپ میں سکور کئے تھے، ارجنٹائن کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کیوراسائو کے درمیان کھیلنا ہے اور میسی کیلئے اس میچ میں موقع ہوگا کہ وہ اپنے بین الاقوامی گولوں کی سنچری مکمل کرلیں۔

error: Content is protected !!