لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سرپرستی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت انڈر 16 کھلاڑیوں کے انٹر ڈویژن کھیلوں کے مقابلے لاہور میں جاری ہیں، پیر کے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے، باکسنگ کی 10کیٹیگریز میںکھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجا ب ندیم سرور نے کہا ہے کہ انٹر ڈویژن گیمز میں کھلاڑی جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، انٹر ڈویژن گیمز میںکھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔
گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں کرکٹ(گرلز) کے میچ میں بہاولپور نے ڈی جی خان کو55،سرگودھا نے راولپنڈی کو19 اور فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو45رنز سے شکست دیدی۔
باکسنگ کی 36کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںلاہور کے معیز اور سرگودھا کے علی زین، 40کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے ہاشم علی اور بہاولپور کے اکرام حسین،45کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںسرگودھا کے عدیل شاہد اور لاہور کے محمد عمیر ،48کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان کے علی حمزہ اور لاہور سیف علی
50کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گوجرانوالہ کے سعود اشفاق اور لاہور کے محمد ندیم،54کلوگرام ویٹ کیٹیگری میںراولپنڈی کے جبران اسرار اور فیصل آبادکے طلحہ بشیر ،57کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈی جی خان کے سیف اللہ اور گوجرانوالہ کے اورنگزیب،60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے حرمین طالب
اور سرگودھا کے اسامہ،63کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان کے احتشام حیدر اور گوجرانوالہ کے میاں سعید،66کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور کے عبدالحنان اور فیصل آباد کے طلحہ اقبال فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
کبڈی کے مقابلوں میں سرگودھا نے راولپنڈی کو 21-3، بہاولپور نے ملتان 36-19 اور فیصل آباد نے ڈی جی خان کو 32-16سے شکست دی