طیب اسلم اور سبرینا سوبھی نے سرینا ہوٹلز۔ہواؤے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے طیب اسلم اور امریکہ کی سبرینا سوبھی نے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سرینا ہوٹلز۔ہواؤے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹلزاپنے نام کر لئے۔ ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سابقہ ورلڈ چیمپئن قمر زمان، سرینا ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹیو عزیز بولانی، اعلیٰ حاضر سروس افسران، کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔ سرینا ہوٹلز۔ہواؤے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی مردوں کی کیٹیگری کا فائنل پاکستان کے فرحان محبوب اور طیب اسلم کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا تاہم طیب اسلم نے پہلی گیم 11/8 سے جیت لی۔ طیب نے دوسری گیم 13/11 سے جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ تیسری گیم میں بھی طیب نے اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 11/4 سے یہ گیم جیت کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ دلچسپ میچ40 منٹ تک جاری رہا۔ سرینا ہوٹلز۔ہواؤے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی خواتین کی کیٹیگری کا فائنل مصر کی ہانہ موتازاورامریکہ کی سبرینا سوبھی کے درمیان کھیلا گیا۔ 30منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سوبھی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اپنی مصری حریف کو شکست دی۔ سوبھی نے پہلی گیم 11/7 سے جیت لی۔ہانہ نے دوسری گیم میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا مگر سوبھی نے دوسری گیم 11/9 سے جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

تیسری گیم میں بھی سوبھی نے 11/9سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئین شپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن نے یہ بین ا لاقوامی مقا بلے پاک فضائیہ، سرینا ہوٹل اورہواؤے پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد کرو ۱ ئے۔ مردوں کے مقابلے میں بیس ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے مقابلوں کی انعامی رقم بارہ ہزارڈالرز رکھی گئی۔اس چیمپئین شپ میں اسکواش کے مایہ ناز ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

error: Content is protected !!