فرنٹیئر کالج نے انٹر کالجز گرلزسپورٹس مقابلے جیت کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی طالبات نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی انٹر کالجز گرلزسپورٹس مقابلے جیت کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہارنے تیسری جبکہ میزبان شہید بے نظیر بھٹوویمن یورنیورسٹی رنرآپ رہی،رنگارنگ تقریب میں طالبات خوبصورت لباس زیب تن کرکے روایتی رقص بھی پیش کی۔اختتامی تقریب کی مہمانان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان اور ایم پی اے صومی فلک نازنے نمایاں پوزیشن لینے والے کالجز کی طالبات کو ٹرافیاں دیں

اس موقع پر بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر رضیہ سلطانہ،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی پرنسپل شاہین عمر،ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،فرنٹیئر کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گل صنوبر اخلاص خان سمیت دیگر اساتذہ وطالبات بھی موجودتھیں۔نویں انٹر کالجز گرلز کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کی سبزہ زار میں منعقد ہوا،تقریب میں مختلف کالجز کی طالبات نے خوبصورت لباس زیب تن کیاگیاجنہوںنے لوگ گیتوں پر روایتی رقص رقص بھی پیش کیا،جنہٰں حاضرین نے خوب داددی

تقریب میں اساتذہ کے مابین میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی کرائے گئے جس میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہارکی پرنسپل شاہین عمر فاتح رہیں،اسکے ساتھ گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی طالبات نے تائیکوانڈوکا بہترین مظاہرہ کیا،نتائج کے مطابق شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام الحاق شدہ خواتین کالجز کے مابین ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی نے جیت لیا،فرنٹیئر کالج دوسری اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تنگی کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ہینڈ بال کے مقابلے فرنٹیئر کالج نے اپنے نام کئے

شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی نے سلور اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے برائونزمیڈل جیتا،بیس بال کا ایونٹ بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی نے جیت لیا،جبکہ فرنٹیئر کالج نے دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے تیسری پوزیشن حاصل کی،والی بال ٹورنامنٹ شہید بے نظیر وویمن یونیورسٹی نے جیت لیا،فرنٹیئر کالج اور گورنمنٹ سٹی گرلزکالج ڈبگری باالترتیب دوسری اور تیسری پویشن اپنے نام کرلی،نیٹ بال ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے گولڈمیڈل،شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی نے سلور اور ورگنمنٹ سٹی گرلزکالج باچاخان نے برائونزمیڈل جیتا،فٹ بال میں شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی ٹیم نے پہلی،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے دوسری اور فرنٹیئر کالج کی طالبات تیسری نمبر پر رہیں

باسکٹ بال کے مقابلے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار نے اپنے نام کئے،فرنٹیئر کالج نے دوسری اور شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی تیسرے نمبر رہیں،بیڈمنٹن میں فرنٹیئر کالج،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہاراورشہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی باالترتیب ،پہلی ،دوسری اور تیسری نمبر پر رہی،ٹیبل ٹینس میں فرنٹیئر کالج فاتح رہی،شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار تیسری نمبر پر رہی،جوڈوکاایونٹ گورنمنٹ گرلز کالج چغر مٹی نے جیتا،فرنٹیئر کالج دوسری اور گرلز کالج نحقی تیسری پوزیشن جیتنے میں کامیاب ہوگئی

تائکوانڈومیں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار چمپئن رہی،فرنٹیئر کالج رنر آپ جبکہ گرکزڈگری کالج چغر مٹی تیسری پوزیشن کی حقدار ٹہری،اسی طرح اتھلیٹکس کے مقابلوں میںبے نظیر بھٹویونیورسٹی چمنپئن بنی،جبکہ گورنمنٹ باچاخان گرلز کالج دوسری اور فرنٹیئر کالج تیسری نمبر پر رہی،ایونٹ میں شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی طالبہ عائشہ بیسٹ اتھلیٹ قراریدی گئیں۔

تعارف: newseditor