لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گکھڑ سپورٹس ایرینا گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پرتفصیلی بریفنگ دی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو نقشے اور چارٹ سے ہر گیمز اورسپورٹس ہال کے بارے میں بتایا
اس موقع پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل ،مشیر وزیراعلیٰ اکرم چودھری، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب ، آر پی او، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گکھڑ سپورٹس ایرینا گوجرانوالہ55 کنال پر مشتمل 370ملین روپے کا منصوبہ ہے
گکھڑ سپورٹس ایرینا گوجرانوالہ میں فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم، ہاکی سٹیڈیم( آسٹروٹرف) کا کام جاری ہے، گکھڑ سپورٹس ایرینا گوجرانوالہ میںفٹ بال سٹیڈیم،، ٹینس کورٹ، باسکٹ بال، والی بال کے کورٹس بنائے جارہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید بتایا کہ گکھڑ سپورٹس ایرینا گوجرانوالہ 30ستمبر تک مکمل ہوجائے گا
سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے ہنگامی اقدامات کررہا ہے، جدیدسہولتوں کی فراہمی سے نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہورہی ہے۔