پاکستان سپورٹس بورڈ کی چار رکنی کمیٹی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کریگی.

 

پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد احمد کا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سے رابطہ ، اگلے ہفتے پشاور آنیکی یقین دہانی 

 

پشاور..پاکستان سپورٹس بورڈ کی چار رکنی کمیٹی پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا اگلے ہفتہ دورہ کریگی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی پی ایس بی کی جانب سے پشاور میںبچھائے جانیوالے نئے آسٹرو ٹرف پر

پائے جانیوالے تحفظات سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی . اس سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد احمد نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر

شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اگلے ہفتے ان کی چار رکنی کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی ڈائریکٹر پی یس بی نے ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ کو موجودگی کے حوالے سے بات کی تاکہ ہاکی ٹرف پر پائے جانیوالے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہو اور گراﺅنڈز کا بھی

معائنہ کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ تیار کرکے پی ایس بی کے کو جمع کی جائے ، ہ واضح ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے کنٹریکٹر کی جانب سے بچھائے جانیوالے آسٹرو ٹرف پر تحفظات کے بعد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی .

 

 

error: Content is protected !!