کرسٹیانا رونالڈو کے مداحوں کیلئے بری خبر

بارسلونا ( سپورٹس لنک رپورٹ)چیمپئنز لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا سفر ختم ہوگیا، اُن کی ٹیم یووینٹس کو آئی ایکس کے خلاف شکست ہوگئی ۔چیمپئنز لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا سفر ختم ہوگیا، اُن کی ٹیم یووینٹس کو آئی ایکس کے خلاف شکست ہوگئی جبکہ ایک اور کوارٹر فائنل میں میسی کے دو شاندار گول کی بدولت بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔آئی ایکس نے ایگری گیٹ پر تین دو کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، کرسٹیانو رونالڈو کے لیے چار سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔دو ہزار پندرہ میں اُن کی سابقہ ٹیم ریال میڈرڈ کو یووینٹس ہی نے سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔ایک اور کوارٹر فائنل کے سکینڈ لیگ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔اس جیت میں اہم کردار سُپر اسٹار میسی کا رہا جنہوں نے 16ویں اور 20ویں منٹ میں دو گول داغ کر حریف ٹیم کی قسمت کا فیصلہ کردیاجبکہ تیسرا گول کوٹینو نے دوسرے ہاف میں اسکور کیااور ایگریگیٹ پر بارسلونا کی مجموعی برتری چارصفر رہی ۔

تعارف: newseditor