کراچی (اسپورٹس رپورٹر) طوبیٰ اسپورٹس نے کامریڈ اسپورٹس کو 82رنز او رینگسٹر جیم خانہ نے پاک مغل کو 3وکٹوں سے شکست دے کر فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ، کے سی سی اے زونIV دے کر اپنے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کوبہتر بنالیا۔پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے پلے میچ میں طوبیٰ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 33اورز میں 209رنز بنا کرک پویلین لوٹ گئی۔فیضان عباسی نے 55رنز کیں 3چوکے اور ایک چھکا ، شاہد حسین نے 4چھکوں اور 3چوکوںکی مدد سے 38اور سیف اﷲ کے 27رنز میں 3چوکے اور ایک چھکاشامل تھا۔ یوسف بلوچ نے 24رنز 2چوکے لگا کر بنائے ۔ محمد سمیع نے 40رنز پر 3اور اسامہ خان نے 28رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔کامریڈ اسپورٹس کی جوابی بیٹنگ 26اوورز میں 127رنز پر تمام ہوگئی۔ معیز احمد نے 6چوکے لگا کر 40رنز سید عمر نے 2چوکے لگا کر 16رنز اور ارسلان جعفری نے ایک چوکے کی مدد سے 13رنز اسکور کئے۔ نعمان طارق نے 38رنز کے عوض 4اور فیضان عباسی نے 33رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔دوسرے میچ میں پاک مغل سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 33اوورز میں 115رنز تمام وکٹوں پر حاصل کیے۔ محمد نقی نے 4چوکے لگا کر 35، جہانگیر خان نے 27رنزمیں 3چوکے اور معیز انصاری 23رنز 3چوکوںکی مرہون منت تھے۔ معیز احمد نے 38رنز پر 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ نعمان احمدم کو 29رنز پر 2وکٹ ملے۔ ینگسٹر جیم خنہ نے 7وکٹوں پر مطلوبہ ہدف کو 23اوورز میں یقینی بنالیا جب 116رنز حاصل کرلئے گئے۔ سلمان احمد کے 42رنز میں 5چوکے اور ایک چھکے شامل تھا۔ فہد خا ن کے 21رنز 3چوکے چوکوں پر مشتمل تھے۔ جہانگیر خاننے 18رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔