لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ علی الصبح لاہور سے انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ٹیم کے تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہنچ ہوچکے ہیں۔کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ کے بارے میں لیکچر دیئے گئے۔کھلاڑیوں کو بتادیا گیا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچیں اور ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،عابد علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ،عماد وسیم ،امام الحق ،جنید خان ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،یاسر شاہ ،شاہین شاہ ا?فریدی اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے دو اضافی کھلاڑ ی محمد عامر اور ا?صف علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کو ان کی فٹنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹوئنٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے میچ کینٹ کی ٹیم کیخلاف 27اپریل کو ،دوسرا نارتھمٹن شائر کیخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسیٹر اسکوائر کی ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا۔انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف دورہ کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5مئی کو کارڈیف میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول گراؤنڈ میں ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمشائر کرکٹ گراؤنڈ میں، تیسرا ون ڈے میچ 14مئی کو برسٹل گراؤنڈ میں ،چوتھا ون ڈے میچ 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ا?ئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا۔31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔چوتھا میچ 12جون کو ا?سٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں ہوگا۔پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔چھٹا میچ 23جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔ا?ٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔