لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا اہتمام چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے کیا گیا تھا ، محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے تصاویر شیئر کیں۔محمد حفیظ نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ مہربان اور مدد گار مولانا طارق جمیل صاحب۔حفیظ نے مولانا طارق جمیل کے بیان اور عشائیے کا اہتمام کرنے پر انضمام الحق کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ فٹ ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ رواں سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے دوران ان کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔