آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ شروع


اسلام آباد (نوازگوھر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگئی ۔ چیمپیئن شپ کاافتتاح
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی نے کیا۔ اس موقع پر پرتگال کے سفیر جواو پولو سبو ڈا کوسٹا، فرانس کے ہائی کمشنر آندرے بوسے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصل بٹ، آگنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی کے
کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 24 یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن 49 کلوگرام، 53 کلوگرام، 59 کلوگرام ، 63 کلوگرام ، 69 کلوگرام ، 71 کلوگرام ، 81 کلوگرام ، 90 کلوگرام، 91 کلوگرام اور پلس 91 کلوگرام شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق 64 کلوگرام کے کھیلے گئے مقابلوں میں یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے محب اللہ، پنجاب یونیورسٹی کے شیروز، سندھ یونیورسٹی کے جنید، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اوسامہ، یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے شیر محمد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل لئے کوالیفائی کرلیا ہے

52 کلوگرام کے مقابلوں پنجاب یونیورسٹی کے عبدالولی، یونیورسٹی آف لاہور کے فیضان ، یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے سید مبین، لاہور یونیورسٹی کالجز کے سکندر ، سندھ یونیورسٹی کے زبیر احمد، پنجاب یونیورسٹی کے محمد ذاہد، یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے محمد شعیب اور یونیورسٹی آف لاہور کے سلمان خان
کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ چیمپیئن شپ میں ایمپائرنگ کے فرائض غلام حسین پٹنی، عطرت نذیر، سید محمد شریف، امین اللہ امین، امان اللہ ، برکت علی، محبوب قریشی اور ناصر چوہان انجام دے رہے ہیں، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 8 مارچ کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد ہونگے جو چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

error: Content is protected !!