کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کے سی سی اے زون تین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بی ڈویژن لیگ کا افتتاحی میچ باب وولمر کرکٹ کلب اور نیو گلستان کرکٹ کلب کے مابین کے جی اے جیم خانہ گراونڈ پر کھیلا گیاجس میں باب وولمر سی سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو 2رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زون تین میں گذشتہ ایک سال سے تسلسل کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہا جس کے لئے زون تین کے تمام عہدیداران قابل مبارکباد ہیں انہوں نے کہا کہ زون تین کے عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اس وقت کراچی میں زونل سطح پر چھ ٹورنامنٹ منعقد ہورہے ہیں تمام کے تمام پروفیسر اعجاز فاروقی اسپانسر کررہے ہیں جس انداز میں پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ کی خدمت کررہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہی ملتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زون تین کے صدر محمد رئیس نے کہا کے ہم بے زون تین کی کرکٹ کو فروغ دینے کا بیڑہ اُٹھایا ہوا ہے ہم تہہ دل سے پروفیسر اعجاز فاروقی کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے زون تین کے تمام ٹورنامنٹس کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور تمام ٹورنامنٹس اسپانسر کرکے زون تین کی کرکٹ کو پروان چڑھایا ہے زون تین کے خازن افضل قریشی نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے فروغ میں پروفیسر اعجاز فاروقی اور جمیل احمد کا بڑا اہم کردار ہے آج اگر زون تین سمیت جتنی کرکٹ ہورہی ہے وہ پروفیسر اعجاز فاروقی کے مرہون منت ہے آخر میں زون تین کے سیکریٹری محمد یامین نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر محمد رئیس، محمد یامین، افضل قریشی، سید شاہد علی، عارف حفیظ، عارف وحید، فرید الدین، وسیم علوی، شہروز علوی، سید نسیم الدین، چوہدری سجاد، محمد طاہر،محمد عادل، محمد عارف، عمران سنّی، چودھری اسد اور یاسین وٹو بھی موجود تھے نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سر انجام دئے قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں باب وولمر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور22اوورز میں 116رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔حسن جمیل نے 34رنز اور سعد بیگ نے 23رنز میں 4,4چوکے لگائے۔ محمد شہروز نے 3چوکوں کی مدد سے 18رنز اسکور کئے۔ جان زہیب نے 25رنز پر 3جبکہ وقاص احمد اورارحام یونس نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ نیوگلستان سی سی کی جوابی بیٹنگ 16ویں اوورز میں 113رنز پر تمام ہوگئی۔ اکرم ضیاء نے36رنز میں 6چوکے لگائے۔ نورزمان نے 17رنز میں 4چوکیارتضیٰ احمد اور آصف علی نے 12,12رنز اسکور کئے۔میں آف دی میچ محمد بلال نے 20رنز کے عوض 5کھلاڑیوںکو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ حذیفہ کفیل نے 30رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ایمپائرز ناظم صدیقی اوروسیم جبکہ وسیم طحہ آفیشل اسکورر تھے۔