کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شمیل سی سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برائٹ جیم خانہ کو 3رنز سے شکست دے کر عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی رسائی کو یقینی بنالیا۔ ذاکر محمود کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام کے پی آئی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شمیل سی سی نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔محمد الیاس نے 27رنز میں 2چوکے لگائے۔ ذیشان جمیل کی بیٹنگ جارحانہ رہی انہوں نے 23رنز میں 3چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔ طاہر امیر 19رنز میں 2چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔خان مہر اور سبحان ابراہیم کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔ برائٹ جیم خانہ نے جوابی اننگز میں بھرپور مزاحمت کی لیکن اس وقت ہمت ہار گئے جب فتح ان سے 4رنز کی دوری پر تھی۔ ناکام سائیڈ نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 147رنز اسکور بورڈ پر آویزاں کئے۔ سید علی نسیم 4چوکوںکی مدد سے 37رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد مبشر نے بھی 4چوکوں کی بدولت 25رنز اسکور کئے۔ دانش معین کے 17رنز میں 2چوکے شامل تھے ذاکر محمود نے 21رنز پر 3کھلاڑیوںکو پویلین روانہ کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔ محمد الیاس اور گل رحمن نے 2,2کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ ایمپائرز نسیم شیخ اور علی ناظم جبکہ آفیشل اسکورر وسیم ایم طحہ تھے۔