سپورٹس بورڈ پنجاب نےنوکر کو 5بڑی گیمز میں شامل کرلیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے نجی شعبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس تنظیموں اور نجی شعبہ سے مل کر سپورٹس کو فروغ دے رہا ہے، سنوکر کے کھیل میں پاکستان نے اپنا مقام بنا لیا ہے، پاکستان سنوکر کا ورلڈ اور ایشیئن چیمپئن رہا ہے، سنوکر کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اس گیم کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے ان پانچ بڑی گیمز میں شامل کرلیا ہے جن سے پاکستان میڈل جیت سکتا ہے، سنوکرکی کوچنگ بھی شروع کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پہلی اوپن سنوکر چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا چیمپیئنز سنوکر اکیڈمی غوثیہ چوک کالج روڈ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا، چیف آپریٹنگ آفیسر روزنامہ جہان پاکستان انعام خالق نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ایم بی غوری ، نعیم اقبال و دیگر بھی موجود تھے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس انسان کیلئے بہت ضروری ہے جس سے صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے لارہا ہے جس کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے 8سال بعد سالانہ سپورٹس کیلنڈر اور پنجاب گیمز بحال کی ہیں جس سے پنجاب میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور نوجوان سپورٹس کی جانب راغب ہورہے ہیں، پنجاب گیمز اور سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں انڈر 16کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا ہے اور بہت سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں

ان کھلاڑیوں کو مزید پالش کرنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔ نجی شعبہ سپورٹس کے فروغ کے لئے آگے بڑھے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ سنوکر نوجوانوں کا مقبول کھیل ہے اس گیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے سنوکر کو پانچ بڑی گیمز میں شامل کرلیا ہے جن سے پاکستان میڈلز جیت سکتا ہے، سنوکر کی کوچنگ بھی شروع کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب سنوکر کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے ہر طرح کا تعاون کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

error: Content is protected !!