رائزنگ اسٹار ٹرافی‘ رانزنگ اسٹار کی سیمی فائنل میں نشست کنفرم ہوگئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار سی سی نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ماڈل سی سی کو باآسانی 58رنز سے ناکا م کرکے رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کرلیا۔ آل راؤنڈر شہزاد اختر نے نصف سنچری کے ساتھ 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔اسٹیل ٹاؤن گراؤنڈ پر رائزنگ اسٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 9وکٹوں پر234رنز کا ٹوٹل اسکور بک میں درج کرایا۔شہزاد اختر 65، عفنان خان نے 36اور اسد اقبال نے 23رنز ار سلیمان سلیم نے 21رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔محمدعمران نے 5وکٹیں 32رنز کے عوض اپنے نام کیں۔ماڈل سی سی کی جوابی اننگز 176رنز پر تمام ہوگئی۔ سلیمان شانی نے شاندار بلے بازی سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی بھرپور کوشش کی اور 81رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد وقاص نے بھی 46رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ شان 10رنز بنا سکے ۔دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل زکر کارکردگی پیش نہ کرسکا اور پوری ٹیم 176رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہارون خلیل اورعلیم احمد نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ شہزاد اختر 2کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا سبب بنے۔

error: Content is protected !!