کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ایف سی نے بحیثیت چمپئن اور کراچی لونا نے رنر اپ کی حیثیت سے لیثررلیگز سکس اے سائیڈ انٹرا سٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر کھیلی جانے والی 10ٹیموں پر مشتمل لیگز میں اے ایف سی کی ٹیم ناقابل شکست رہی جس نے اپنے تمام 9میچوںمیں کامیابی سمیٹی اور 18پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔اے ایف سی نے اپنے آخری گروپ میچ میں جنونی ایف سی کیخلاف 4-2سے کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کیلئے حسیب نے مقابلے کے تمام گول اسکور کئے۔کراچی لونا ایف سی رنر اپ رہی جس نے اپنے 9میچوںمیں 7میں کامیابی حاصل کی۔ ایک ڈرا کیا اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے آخری میچ میں کراچی لونا کو انصار یونائیٹڈ کیخلاف واک اوور ملا۔ جوگا بونیٹو، کلر ایف سی، سیون اسکواڈ، نائن الیون ایف سی، فٹبال میکنکس اور چترال ایف سی بھی لیگز کا حصہ تھیں۔اے ایف سی اور کراچی لونا ایف سی ان 80ٹیموںمیں شامل ہوگئیں جو ونر اور رنر اپ کی حیثیت سے کراچی میں ہونے والی لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کی دوڑ میں حصہ لیں گی ۔ جو رواں سال جولائی میں متوقع ہے۔لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کی فاتح ٹیم دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گی جو 12تا20اکتوبر 2019یونان کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا۔