کراچی ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان 77 پر دو آئوٹ، 97 رنز کا خسارہ باقی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالئے ہیں جبکہ اسے خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 97 رنز درکار ہیں، جس وقت چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر امام الحق 45 اور نائٹ واچ مین نعمان علی 4 رنز کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 438 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 612 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی جس کے بعد اسے پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی، پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر عبداللہ شفیق 47 کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنانے کے بعد پویلین چلتے بنے، ان کے بعد آنے والے بیٹر شان مسعود بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور دس رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!