محمدعلی کرکٹ‘ یونائیٹڈ اسپورٹس‘داؤد کولٹس اور گڈلک فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس ، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 3میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ یونائیٹڈ اسپورٹس نے راشد علی سی سی کو 7وکٹوں سے ناکام کیا۔داؤد اسپورٹس کولٹس کو سرجانی سی سی پر 3وکٹوں سے غلبہ حاصل ہوا۔گڈ لک سی سی نے ینگ کواپریٹرز کو 28رنز سے قابو کیا۔ نعمان علی نے 6شکار کئے۔سعد بن سلطان‘ عامر حمیدکی کارامد نصف سنچریاں‘ اسرارخان اورمحب اﷲکی رائیگاںگئیں۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں راشد علی سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 21ویں اوورز میں 101رنز بنا کر چلتی بنی۔ مرتضی حسین نے 6چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 41رنز کے ساتھ نمایاں بیٹنگ کی۔حمزہ زاہد نے 31رنز میں 4چوکے لگائے۔ نعمان علی خان نے تباہ کن بولنگ کی اور 15رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ فاز اﷲ کو27رنز پر 2وکٹ ملے۔ یونائیٹڈ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف کو 12ویں اوورز میں حاصل کرلیا جب 3وکٹ پر 103رنز بنالئے گئے۔حمزہ علیخان نے 6چوکے لگا کر 38رنز ،منظور شاہ نے 24رنز میں 2چوکے اور فرحان شاہ ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 15رنز پر ناقابل شکست رہے۔ دوسرے میچ میں سرجانی اسپورٹس نے مقررہ35اوورز میں 7وکٹوں پر 256رنز جوڑے۔ اسرار خان نے 4چھکوں اور3چوکے لگا کر 63رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ محمد واعظ کے 59رنز میں 3چوکے شامل تھے۔ ریحان خان کے 57رنز 5چوکوں کی مرہون منت تھے۔جہانزیب بابر اور سعد بن سلطان نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔داؤد اسپورٹس کولٹس کی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو 7وکٹوں پر 35ویں اوورز میں حاصل کرلیا گیا۔ سعد بن سلطان نے 77رنز کی جارحانہ اننگز میں 9چوکے اور ایک چھکا لگایا۔عامر حمید نے 62رنز جارحانہ اننگز میں 5چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔ تنزیل الرحمن نے 27رنز میں 2چوکے اور وقاص احمد نے 26رنز میں 5چوکے شامل تھے۔نظام الدین کو 51رنز پر 2وکٹیں ملیں۔پاک فلیگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گڈ لک سی سی نے پہلے بیٹنک کی اور 32اوورز میں 196رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔وصال احمد نے 45رنز کی زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ایک چوکا لگایا۔ بخت شیر نے 42رنز میں 4چوکے اور 2چھکے لگائے۔ عمر بہادر27رنز کی اننگز کھیلنے میںکامیاب رہے۔ طارق احمد نے 40رنز پر 3جبکہ آزاد حسین اور محب اﷲ نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ینگ کواپریٹرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور 168رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محب اﷲ نے 80رنز کی جارحانہ اننگز میں 10چوکے اور ایک چھکا لگا کر بھرپور مزاحمت کی۔ فرید اﷲ نے بھی 4چوکوں کی مدد سے 35رنز بنا کر محب اﷲ کا بھرپور ساتھ دیاعباد علی ایک چھکے اور ایک چوکا لگا کر 15رنز بناسکے۔ ذکاء اﷲنے 24رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا عمر بہادر کے حصہ میں 31رنز پر 3وکٹ آئیں۔

error: Content is protected !!