زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال کوالیفائنگ رائؤنڈ کا آغاز

سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) زون جی انٹر یونیورسٹی والی بال کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہوگیا، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر نے افتتاح کیا، اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، شاہد مسعود، نعمان خان، جاوید اقبال، طارق خان، سبط رضا، محسن خان و دیگر بھی موجود تھے

پہلے روز جامع کراچی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ کھوکھر کلب شاہ فیصل ٹکالونی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا، جس میں کراچی یونیورسٹی نے مد مقابل آئی او بی ایم یونیورسٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی 2-0 سے شکست دی، زون جی کوالیفائنگ رائونڈ میں پانچ یونیورسٹییز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، مہمان خصوص شاہ نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، اس سطح پر کھیلوں کا انعقاد لازمی قرار دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس کھیل میں اہم مقام حاصل کرلیں، ایونٹ میں اگلے روز سرسید یونیورسٹی کا مقابلہ دیوان یونیورسٹی سے ہوگا..

error: Content is protected !!