لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی پہلوان انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کے لیے برازیل روانہ ہوگئے۔دو روزہ ورلڈ سیریز دس مئی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہوگی۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ایک مرتبہ پھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے برازیل جارہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ سیریز کے لیے 10 کلو وزن بھی کم کیا ہے۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیت تھا۔