معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ پریکٹس کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئے۔رپورٹکے مطابق سیکرٹری الپائن کلب کرار حیدری نے بتایا کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ تربیت کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔کرار حیدری کے مطابق علی رضا سدپارہ معمول کی مشق کے لیے پہاڑ پر مہم جوئی کررہے تھے اس دوران وہ پہاڑ سے پھسل کر کھائی میں گر گئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد علی رضا کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹی ہیں۔ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسکردو کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے مطابق ان کا آپریشن کریں گے۔واضح رہے کہ علی رضا سدپارہ کو 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 17 بار سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

error: Content is protected !!