کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام اور لیثررلیگز کی زیر نگرانی ڈی ایچ اے راحت اسٹیڈیم پر 10سے زائد اسکولوں کے 10تا18سال کی عمر کے اسٹوڈنٹس کا ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اٹلی کے پروفیشنل مین کوچ میرکو اور وومین کوچ فیڈریکانے 100سے زائد بچوں کوفزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فٹبال کھیل کے بنیادی اسرارورموز سے آگاہی فراہم کی۔اٹالین مین اور وومین کوچز نے تربیتی کیمپ میں شریک بچوں کے متعلق کہا کہ پاکستان میں فٹبال کاقدرتی ٹیلنٹ موجود ہے۔انہیں عمدہ کوچنگ اور فزیکل فٹنس کی ضرورت ہے جو تربیت یافتہ کوچز کے زریعہ انہیں فراہم کی جائے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ دنیا کی ماڈرن فٹبال میں اپنا مقام نہ بناسکیں۔ پروفیشنل کوچز نے تربیتی کیمپ میں شریک چند بچوںکو غیر معمولی صلاحیتوں کاحامل قرار دیتے ہوئے انہیں حقیقی فٹبالر قرار دیا جوبہت جلد سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لیثررلیگز کے متعلق پروفیشنل کوچز کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے دیگر اداروںکو بھی آگے آنا چاہیے۔ تربیتی کیمپ کے دوران اسکولز کی پرنسپلز اور کھلاڑیوں کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے ورلڈ گروپ اور ٹرنک والا فیملی کی جانب سے لیثررلیگز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کوچز کی زیر نگرانی بچوںکو فٹبال کھیل کے بنیادی اسرارورموز کو سیکھنے کا موقع ملاہے اور ہمارے بچے اس کیمپ میںشرکت سے بہت خوش ہیں کہ انہیں انٹرنیشنل پروفیشنل کوچز کے ساتھ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ جدید فٹبال کے بنیادی اصولوںسے آگاہی حاصل ہوئی۔