برسٹل (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔گیارہ ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراونڈ میں8ہزار ٹکٹ ایدوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ڈے اینڈ نائٹ میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔انگلینڈ اور پاکستان کے تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں تجربہ کار شعیب ملک اور جنید خان کی شرکت کا امکان ہے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اس کے باوجود سیریز سخت ہوگی۔پہلے میچ کی طرح مثبت انداز میں کھیلنا ہوگا، اس وقت ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم لڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی نیک شگون ہے، حفیظ بھائی بیٹنگ کررہے ہیں دونوں میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے، توقع ہے کہ انگلینڈ، اپنے سنچری میکر جوز بٹلر کو آرام دے گا ان کی جگہ جونی بریسٹو وکٹ کیپنگ کریں گےپاکستانی ٹیم اس گراونڈ پر بیس سال بعد کوئی ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہی ہے۔1999کے ورلڈ کپ میں اس گراونڈ میں پاکستان نے ورلڈ کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو27رنز سے شکست دی تھی۔آئندہ ماہ پاکستان یہاں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گا۔انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سرفراز احمد پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم باونس بیک کرے گی اور برسٹل میں سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔گرین شرٹس قائد بولروں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم میچ ضرور ہارے ہیں لیکن پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے ہم نے مثبت جواب دیتے ہوئے بڑا اسکور کیا ہے۔بولنگ میں کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن فخر زمان نے زبردست سنچری بنائی۔ان سے آئندہ بھی ایسے ہی اننگز کی امید ہے وہ ایسی اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ کردیتے ہیں۔انہیں نیچرل بیٹنگ والا رول دیا گیا ہے، بابر اعظم اور آصف علی نے اچھی بیٹنگ کی۔ہمارے بولروں میں صلاحیت ہے کہ وہ اگلے میچوں میں کم بیک کرسکتے ہیں۔سرفراز احمدنے کہا کہ آخری اوورز میں ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی لیکن ہمیں بولنگ میں مزید بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔محمد عامر کی بیماری بڑا نقصان ہے امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہوں گے۔