گلوبل شطرنج لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے 6 فرنچائز کا اعلان

 

 

گلوبل شطرنج لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے 6 فرنچائز کا اعلان

دبئی (خصوصی رپورٹ) گلوبل شطرنج لیگ نے افتتاحی ایڈیشن کے لیے 6 فرنچائزز کا اعلان کردیا۔ گلوبل شطرنج لیگ کے ایک اعلامیہ کے مطابق یہ 6 فرنچائز ٹیمیں یہ ہوں گے۔

1۔ یو سپورٹس
2۔ گنگا گرینڈ ماسٹر
3۔ بالن الاسکن نائٹ
4۔ تری وانی کانٹی نینٹل کنگز
5۔ چنگاری گلف ٹائیٹن
6۔ ایس جی اپالو واریئرز

 

گلوبل چیس لیگ نے 6 فرنچائزز کے ساتھ اپنے دو سیزن کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں ایک منفرد مخلوط ٹیم فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے ۔

 

ہر ٹیم ڈبل راؤنڈ رابن انداز میں کھیلے جانے والے کل 10 میچز کھیلیں گی اس دلچسپ سیٹ اپ میں، ہر میچ کے فاتح کا تعین ایک بہترین بورڈ سکورنگ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا، جو بیک وقت کھیلا جائے گا۔
ان سنسنی خیز مقابلوں سے ابھرنے والی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں جائیں گی، جو 2 جولائی 2023 کو ہوگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!