لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بڑے بھائی ملک مبشر سرور کی یاد میںڈیرہ غازی خان میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضیٰ نے کی، ریفرنس میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریفرنس میں ملک مبشر سرور کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، بچوں نے قرآن خوانی بھی کی۔
پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے نائب صدر و رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید حیدر، ساہیوال فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی نوید ارشد لودھی اور سینئر صحافی صوفی ہارون نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے بڑے بھائی ملک مبشر سرور کے انتقال پر تعزیب کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ملک مبشر سرور کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔